بچے میں خو اعتمادی

بچے میں خو اعتمادی

Paraphsycology se illaj | February 2021


ض ۔ح ( شہر کا نام نہیں لکھا):   بیٹا اسکول میں پڑھتاہے۔ تسمے باندھنے، لکھنے، پانی انڈیلنے اور روزمرہ امور انجام دینے میں دشواری ہوتی ہے ۔ کھیل کے میدان میں بھی پیچھے ہے حالاں  کہ  دماغی طور پر ہوشیار ہے۔ کتابیں شوق سے پڑھتا ہے۔ معلومات بھی زیادہ ہیں۔ ہر جگہ بچے اسے تنگ کرتے اور مذاق اڑاتے ہیں۔ ان باتوں کی وجہ سے اس میں خود اعتمادی کا فقدان ہے، غصہ بہت آتا ہے اور سوچ بھی منفی ہوگئی ہے ۔ بیش تر وقت ٹی وی ، موبائل فون یا کمپیوٹر استعمال کرتا ہے جس سے نظر متاثر  ہورہی ہے ۔  اپنی جانب سے پوری کوشش کرلی کہ  نارمل زندگی گزارے لیکن  افاقہ نہیں ہوا۔ بہت امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں ۔

جواب  :   بیٹا رات کو گہری نیند سوجائے تو   سرہانے کھڑے ہو کر ہلکی آواز سے یہ عبارت پڑھیں ۔

’’نام !  ماشاء اللہ تم بہت ذہین ہو ، ہر کام کرتے ہو،خود گلاس میں پانی لے کر پیتے ہو، اور سب ضروری کام اپنے ہاتھ پیروں سے خود انجام دیتے ہو ۔ ‘‘

 

کھجور اور شہد بچے کے لئے مفید ہے۔ 40 دن کے بعد شکریہ کا خط لکھئے۔ انشا ءاللہ کام یابی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری2021ء)


More in Paraphsycology se illaj