پیراسائیکولوجی کے تحت مسئلہ کا علاج ہے:
” رات کو سونے سے پہلے آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر آنکھیں بند کر لیں اور یہ تصور کریں کہ آئینہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔ دل ہی دل میں یہ الفاظ دہرائیں۔ میری ناک موٹی اور بھدی نہیں ہے۔ چہرہ کی مناسبت سے ٹھیک ہے۔ یہ عمل روزانہ پانچ منٹ کر کے بات کئے بغیر سو جائیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آنکھیں کھولنے کے بعد آئینہ میں اپنا عکس نہ دیکھا جائے اور چالیس (۴۰) روز تک کسی بھی وقت کھلی آنکھوں سے آئینہ بینی نہ کی جائے۔“
سوچیئے اور بتائیے کہ علاج کی توجیہ کیا ہے اور آئینہ بینی کے ذریعے علاج کیوں تجویز کیا گیا۔۔۔؟