Topics

رنگوں سے تپِ دق کا کامیاب علاج


ایک ڈاکٹر صاحب میرے پاس تشریف لائے ۔ ان کی اہلیہ ٹی بی کی مریضہ تھیں موصوف نے فرمایاکہ میری بیوی کا ایک پھیپھڑا اس حدتک خراب ہوگیاہے کہ ڈاکٹر وں کامتفقہ فیصلہ ہے کہ یہ پھیپھڑا نکال دیا جائے لیکن بیوی کسی طرح بھی اس بات پر رضا مندنہیں ہوتیں۔ میں نے ان کو شعاعوں سے تیار کیاہوا تیل دے کر ہدایت کی کہ سینہ اورکمر پر پھیپھڑوں کی جگہ دس دس منٹ دائروں میں رات کے وقت اورصبح مالش کریں ایک ہفتہ کے بعد ایکسرے رپورٹ لے کر میرے پاس آئیں۔ ڈاکٹر صاحب نے پندرہ روز کے بعد ایکسرے کرایا۔ اب ڈاکٹروں کی یہ رائے تھی کہ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ صحت تیزی کے ساتھ بحال ہورہی ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم الدین صاحب اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ لیکن بہت ہ بامروت اوروضعدار شخصیت کے انسان تھے۔ مجھ سے عمر میں بڑے ہونے کے باوجود ، آخر وقت تک نیاز مندانہ تعلقات قائم رکھے خدا انہیں غریقِ رحمت کرے۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔