Topics

بنظرِ خدمت۔تعارف روحانی ڈاک

عرض ہے کہ روحانی ڈاک کی عنوان کے تحت روزنامہ حرّیت ، مشرق، جسارت اور ملّت گجراتی کی وساطت سے مجھے دُکھی اورپریشان حال خواتین وحضرات کے ایک لاکھ سے زیادہ خطوط موصول ہوئے ہیں ۔ مسئلہ کی نوعیت کچھ بھی رہی ہو مگر مسئلہ اضطراب وبے چینی، اعصابی کشاکش اوردماغی کشمکش کا پیکر تھا، اﷲتعالیٰ نے مجھے اتنی ہمت اور توفیق دی کہ میں نے دانستہ طور پرکسی بھی چھوٹے بڑے اہم غیر اہم مسئلہ سے صرف نظر نہیں کیا۔اس لیے کہ چھوٹی سے چھوٹی بات بھی کسی ایک فردکے لئے بقض اوقات مسئلہ بن جاتی ہے۔ قدرت کایہ بہت بڑاانعام ہے کہ پریشان حال انسانوں کے لئے میرے مشورے سکونِ قلب اورراحتِ جسم وجان قرار دیئے گئے۔میرے قلب میں یہ خیال آتارہا کہ میں کوئی ایسی کتاب ترتیب دوں جو عوام النّاس کے لیے مفید ہو۔ جب ایک ہی خیال پر توجہ مرکوز ہوجائے تو مظاہراتی صورت جلوہ گر ہو جاتی ہے۔ میری یہ کوشش رنگ اور روشنی سے علاج ۔ کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ اﷲتعالیٰ کی ذات سے یقین ہے کہ یہ کتاب اُس کی مخلوق کے لئے خدمت کا ذریعہ بنے گی اور سرور کون و مکاں ، رحمت العالمین ، سیّدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسّلام کے وسیلے سے بارگاہِ رب العزّت میں شرف قبولیت سے سرفراز کی جائے گی

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔