Topics

دائرۃ الحاضرات

پتھروں کی تاثیر معلوم کرنے کا روحانی طریقہ

یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ کے پاس موجود پتھر آپ کو کیا فوائد دے سکتاہے۔ آپ ایک علیٰحدہ کا غذ پر اسی قسم کا دائرہ اس طرح بنائیں کہ اندرونی دائرہ کا قطر 2.75انچ اور بیرونی دائرہ کا قطر6.5 انچ ہو۔ 

اب باوضو دورکعت نماز نفل استخارہ پڑھیں۔ پھر سورۂیٰسین ایک مرتبہ پڑھکر اپنے پاس موجود تمام پتھروں (جن کے فوائد جانچنے ہیں) پر دم کریں۔ اوران میں سے ایک پتھر دائرہ کے وسط میں رکھ دیں۔ اس کے اوپر انگشتِ شہادت کو آہستہ سے رکھیں۔یعنی انگلی پتھر سے صرف مس کریں لیکن پتھر کی حرکت میں رکاوٹ پیدانہ کرے۔ اب آپ آہستہ آہستہ ----------اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاِنَّہٗ لَیْسَ لَھَا مِنْ دُوْنِ اﷲِ کَاشِفَہْ۔بلا تعداد پڑتے جائیں۔چند منٹوں کے بعد ہی پتھر میں حرکت پیدا ہوگی اور دائرہ کے جس خانہ میں جاکر رک جائے۔ یہ پتھر آپ کے لئے اسی تاثیر کا حامل ہوگااور یہی فائدہ پہنچائے گا۔ اگر پتھر حرکت کرتاہوا۔ متعددخانوں میں سے گزرے تو جن جن خانوں سے پتھرگزریہ آپ کےلئےاتنی ہی تاثیرات کا حامل ہوگا۔ اگرپتھر حرکت نہ کرے تویہ پتھر آپ کے لئے فائدہ مند نہ ہوگا۔ ایک کے بعد دم شدہ پتھر وں میں سے دوسرا پتھردائرہ میں رکھ کر پھر مذکورہ عمل پڑھنا شروع کریں۔ اسی طرح آپ ایک جلسہ ، ایک نمازِ استخارہ اور ایک ہی بار سورۂ یٰسین پڑھکر بہت سے پتھروں اور نگینوں کے خواص اپنے لئے معلوم کر سکتے ہیں۔ 

رنگ یا پتھر کا وزن تین رتی سے کم نہیں ہونا چاہئے۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔