Spiritual Healing

گٹھیا

مفید غذائیں

لہسن چھیل کر اور کوٹ کر دودھ میں کھویا بنالیں اور حلوہ بناکر صبح وشام بقدرتین ماشہ استعمال کریں۔ منقّیٰ ، خشک  ناریل ، اخروٹ باجرے کی روٹی ، کریلے کی ترکاری، یہ تمام اشیاء اس مرض میں فائدہ مند ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں اور چھوارے بھی بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔

مضر غذائیں

مچھلی، گوشت اور انڈوں کا استعمال بالکل ترک کردیں، صحت ہونے کے بعد جب گوشت کھائیں توپہلے کسی پرندےکا گوشت کھائیں ، پھر مچھلی اورپھر بتدریج بکری اور گائے کاگوشت کھائیں لیکن اس وقت بھی ایک عرصہ تک گردے اورتلّی اورجگر نہ کھائیں۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔