Spiritual Healing
یہ زمانہ بچوں کے لئے بڑا
سخت ہوتاہے۔ اس زمانہ میں انہیں مختلف قسم کی بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ مثلاً آنکھوں
کا دکھنا، دست آنا، قے ہونا، بخار ہونا وغیرہ وغیرہ ۔ اس کا سب سے اچھا علاج یہ ہے
کہ بچے کو ہر روزکئی گھنٹے تک نیلی روشنی میں لٹائے رکھیں۔ بس یہی کافی ہے۔ اس کے
علاوہ زیادہ سے زیادہ آسمانی رنگ کا پانی صبح وشام چھ چھ ماشے دے دیا کریں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔