Spiritual Healing

استسقا(پانی بھر جانا)


ایلوپیتھی میں اس مرض کاعلاج سوئی کے ذریعہ پانی نکال دیناہے۔ ایک عام طریقہ ہے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد پانی پھر جمع ہوجاتاہے اور پھر نکال دیا جاتاہے۔ ظاہر ہے یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ رنگ اور روشنی سے علاج کے ذریعہ ہمارے تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ مستقل مزاجی سے علاج کیاجائے تومریض شفایاب ہوجاتاہے۔ استسقاء گردوں کی خرابی سے ہویادل کی کسی بیماری کی وجہ سے ، پیٹ میں پانی بھر جاتاہو تو علاج سفید اور زرد رنگ کی شعاعوں سے کیا جاتاہے۔سفید رنگ کی شیشی اورزردرنگ کی شیشی میں الگ الگ پانی تیارکرکے مریض کو دودو اونس پلانا چاہئے۔اورمریض کو دن رات میں  سفید اورزردرنگ کی شعاعوں میں ایک ایک گھنٹہ تک آرام دہ بستر میں لٹانا چاہئے۔ سرمیں پانی بھر جانے (جس کو HYDROCEPHALUSکہتے ہیں)کاعلاج سفید رنگ کی شعاعوں کا پانی اورسفید رنگ کی شعاعوں میں مریض کولٹاناہے۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔