Spiritual Healing

احساسِ کمتری


افسردہ دل اور ہر وقت رنج وغم میں مبتلا رہنا۔ اس کے لئے سرخ رنگ بہت مفید ہے کیونکہ اس سے شجاعت اور مردانگی پیداہوتی ہے۔ نیز نارنجی رنگ بھی جس سے دل کی پریشانی دوہوکر سکون ملتاہے، استعمال کیاجاتاہے۔ ایسے مریضوں کو زیادہ ترلال رنگ کے کپڑے پہننے چاہئیں۔ سونے کے کمرے میں پردے بھی سرخ ہوں۔ البتہ پلنگ کی چادریں، تکیہ کے غلاف نارنجی رنگ کے ہونے چاہئیں۔ اور ایک چھوٹی سی ٹوکری میں نارنگیاں بھرکے کمرے میں رکھ لئے جائیں اور روزانہ نارنگیوں پر چند منٹ نگاہ کومرکوز رکھا جائے ۔ اگر اس کے ساتھ ساتھ صبح سویرے اٹھتے ہی ایک بڑے آئینے کے سامنے تن کر کھڑے ہوکر اپنے سراپا پر ٹکٹکی باندھ کر دیکھا جائے اوردوتین منٹ تک آہستہ آہستہ دل میں یہ الفاظ دہرائے جائیں۔’’ہر چیز دلفریب اورخوشگوارہے، میں کسی سے کمترنہیں ہوں، جو چاہوں کر سکتاہوں۔‘‘ یہ عمل کرنے کے بعد چندمنٹ تک کمرے میں چہل قدمی کی جائے اور پھر آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر وہی عمل دوہرایاجائے۔ اس طرح یہ عمل روزانہ تین دفعہ کیا جائے تو دس پندرہ روزمیں تمام شکایتیں رفع ہو جائیں گی۔

Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔