Spiritual Healing
وہ ریشے جو اسپائنل
کورڈ میں صحت مند ہوتے ہیں۔ کسی نہ کسی طرح کمزور ریشوں کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ ان
کو تقویت پہنچانے کا ذریعہ وہی برقی روہے جو دماغ کے خلیوں میں تصرف کرتی ہے۔ اگر
ان طاقتور ریشوں کی تقسیم یکساں ہے تو آدمی کا سینہ مضبوط ہوتاہے۔ اگر تقسیم میں
یکسانیت نہیں ہے تو سینہ کی پسلیاں جوان کی زد میں آتی ہیں ، کمزور اورنرم رہ جاتی
ہیں۔ اسی وجہ سے کبھی کبھی کوئی صاحب کبڑے بھی دیکھے جاتے ہیں۔ اگریہ مرض ہوتو
تقریباً لاعلاج ہے۔ پیدائشی نہ ہوتو نہایت محتاط معالجہ سے ٹھیک ہوجاتاہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔