Spiritual Healing

دل اور کو سمک ریز


دیکھنے کی بات یہ ہے کہ دل کی جنبش اورپمپنگ سسٹم پیدائش سے موت تک کو سمک ریز کے ذریعہ ہوتی ہے۔ لیکن یہ کو سمک ریز متوازن ہوتی ہیں اور ان کے داخل ہونے کا طریقہ مسامات کے ذریعہ قائم ہے یہ ہمہ وقت دل کو ہلاتی ہیں لیکن زیادہ مؤثر وہ کو سمک ریز ہیں جو دماغ کے مسامات سے داخل ہوتی ہے۔ ان شعاعوں کی بھی بے شمار قسمیں ہیں ۔ چنانچہ یہ دماغ میں داخل ہوتے ہی ارب ہاارب خلیوں میں عمل کرتی ہیں۔

یہ تمام برقی رو جو خلیوں میں بنتی ہے زیادہ ترام الدماغ کے ذریعہ جسم کوملتی ہے۔ اگر اس رو کی تقسیم صحیح ہوتی ہے تو آدمی تندرست رہتاہے اور دل خون کو صحیح طریقہ پرپمپ کرتاہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دل کی لاکھوں رگیں اپنا اپنا کام کرتی ہیں۔ اگر اتفاق سے ان رگوں میں کچھ رگوں کا کام صحیح نہ رہے تو اس کا اثر تمام اعصاب پر پڑتاہے اس کے لئے بروقت صحیح علاج کرلیا جائے تو مریض بہت جلد تندرست ہوجاتاہے۔


Topics


Rang Aur Roshni Se Illaj

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی


 

وَمَاذَرَالَکُم فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن

اوریہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لئے زمین میں پیداکر رکھی ہیں، ان میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔