Topics

شادی مبارک

حضرت خدیجہؓ آپ ﷺ کے بلند اخلاق اور ذہانت سے بے حد متاثر ہوئیں ۔انھوں نے حضرت محمد ﷺ کو اپنی سہیلی نفیسہ کے ذریعے شادی کا پیغام بھیجا۔آپ ﷺ نے شادی کا پیغام قبول کر لیا۔

 

نکاح کی تاریخ مقرر ہونے پر حضرت محمد ﷺ اپنے  چچا حضرت ابو طالب، خاندان کے افراد اور مکہ کے معزز  افراد کے ہمراہ  حضرت خدیجہؓ کے گھر تشریف لے گئے اور حضرت خدیجہؓ سے آپ ﷺ کا نکاح ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو حضرت خدیجہؓ سے چھ اولادیں عطا کیں۔

 

۱۔حضرت زینبؓ                                    ۲۔ حضرت رقیہؓ                                       ۳۔حضرت کلثومؓ

۴۔ حضرت فاطمہؓ                                   ۵۔ حضرت قاسمؓ                                        ۶۔حضرت عبداللہؓ

 

دو بیٹے قاسمؓ اور عبداللہؓ بچپن ہی میں انتقال کرگئے۔

  

حضرت محمد ﷺ اور حضرت خدیجہؓ کی شادی ہر اعتبار سے ایک مثالی شادی ثابت ہوئی۔ حضرت خدیجہؓ نے ہر دکھ سکھ میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا۔حضرت محمدﷺ بھی اپنی اہلیہ کا بہت خیال رکھتے تھے۔حضرت ماریہ قبطیہؓ سے بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو ایک بیٹا عطا کیا۔ان صاحبزادہ کا نام ابراہیمؓ تھا۔ان کا بھی بچپن میں انتقال ہو گیا۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔


Bachon Ke Mohaamad (1)

خواجہ شمس الدین عظیمی

اللہ تعالیٰ بہت مہربان اور رحیم و کریم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس پوری کائنات کو محبت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔اللہ ہم سب کے خالق ہیں اور ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں۔کائنات میں بے شمار مخلوقات ہیں۔دور تک پھیلا ہوا نیلا آسمان،چاند، ستارے، سورج، بادل،ہوا، کھلی زمین، گہرے سمندر، بہتے دریا، اونچے اونچے پہاڑ، لہلہاتے کھیت، سر سبز و شاداب درخت، مزے دار پھل، اناج، سبزیاں، چرند، پرند، فرشتے، جنات اور انسان سب اللہ کی مخلوق ہیں۔