Topics

سنگ بنیاد


عارف باللہ ، ابدال حق، واقف رموز لامکانی حامل علم لدنی ، بحر تکوین کے امیرالبحر سلسلہ عظیمیہ کے امام حسن اُخریٰ سید محمد عظیم برخیا ،حضور قلندر بابا اولیاء کے دست کرم سے آپ کے نام نامی اسم گرامی سے منسوب سلسلہ عظیمیہ کی بنیاد سیدنا حضور عليہ الصلوة والسلام کی بارگا ہ اقدس میں شرف قبولیت کے بعد جولائی 1960میں رکھی گئی۔

ایک روز میں نے حضور قلندر بابا اولیاء کی خدمت میں سلسلہ عالیہ عظیمیہ کی بنیاد رکھنے کی درخواست پیش کی حضور قلندر بابا اولیاء نے یہ درخواست سرور کائنات فخر موجودات سیدنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں پیش کی حضرت محمد مصطفیٰ صلی  اللہ علیہ وسلم نے اس درخواست کو قبول فرما کر سلسلہ عالیہ عظیمیہ قا ئم کرنے کی اجازت عطافرمائی ۔ 


Silsila Azeemia BKLT

خواجہ شمس الدین عظیمی


انسان نے جس قدرس سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب دور ہوگیا ہے اور اس کا عقیدہ کمزور ہوگیا ہے۔ یقین ٹوٹ گیا ہے اور انسان سکون سے نا آشنا ہو گیا ہے ۔ سکون کی تلاش وجستجومیں انسان روحانیت کی طرف متوجہ ہوا مگر روحانیت کے حصول کے لئے غیرسائنسی طور طریقوں کو وہ اپنانا نہیں چاہتا تھا۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ایسے روحانی سلسلے کی ضرورت تھی جو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو۔ سلسلہ عظیمیہ کا قیام اسی مقصد کے تحت ہوا اور یہ سلسلہ جدید تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں روایتی طور طریقوں کو نظر انداز کر کے جدید طرزیں اختیار کی گئی ہیں جدید افکار و نظریات کی وجہ سےیہ سلسلہ تیزی سے دنیا کے تمام مالک میں پھیل رہا ہے۔