Topics
پیارے بچو!
آؤ عہد
کریں!
ہم نیک اور سچے انسان بن
کر ماں باپ اور استاد کا کہنا مانیں گے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے
محبت سے ساری چیزیں بنائی ہیں ہم دنیا کی ہر چیز کو اللہ کی طرف سے دی گئی چیز سمجھ
کر استعمال کریں گے۔
اللہ تعالیٰ محبت کرنے
والے بندوں سے خوش ہوتے ہیں۔ ہم ہر شخص سے محبت کریں گے، بڑوں کا احترام کریں گے اور
چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں گے۔
جس طرح اللہ میاں ہم سے محبت کرتے ہیں ہم بھی اللہ
سے اور اس کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے محبت کریں گے اور شکر گزار
بندے بن کر اللہ سے دوستی کریں گے۔
سب سے بڑا بادشاہ……احکم
الحاکمین اللہ ہے اور سب سے بڑے انسان حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اللہ
تعالیٰ نے پہلے انسان کا نام ’’آدم‘‘ رکھا اور آدم کا جسم گوندھی ہوئی مٹی کے گارے
سے بنایا جو خشک ہو کر ایسے بجتا تھا جیسے اندر سے خالی ہو۔ خلاء پر مشتمل یہ جسم نہ
سُن سکتا تھا، نہ دیکھ سکتا تھا اور نہ بول سکتا تھا۔ بس یہ مٹی کا ایک بے جان، بے
حس و حرکت پتلا اور ایک ناقابل ذکر شئے تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے اس خلاء میں اپنی روح
پھونک دی تو روح کے داخل ہوتے ہی مٹی کی مُورت گوشت پوست کے جاندار جسم میں بدل گئی
اور انسان دیکھنے، سُننے اور بولنے لگ گیا۔