Topics

ابدالِ حق حضور قلندر بابا اولیاء

 

سلسلہ عظیمیہ کے امام حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے ذخر خیر سے پہلے ان کا تعارف پیش خدمت ہے۔

نام مبارک ۔حسن اخریٰ سید  محمد عظیم  برخیا المعروف حضورقلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ  ہے۔ 

سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ اقدس سے" حسن اخریٰ " کا خطاب  بطریق اویسیہ عطا ہوا ہے۔بارگاہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ان مقدس کلمات سے مخاطب فرمائےجاتے ہیں۔

پیدائش کے بعد نام محمد عظیم  رکھا گیا تھا۔ نجیب الطرفین سادات میں سے ہیں۔ خاندانی سلسلہ حضرت امام حسن عسکری سے ملتا ہے۔ تخلّص برخیا ہے۔ مرتبہ قلندریت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کی وجہ سے ملائکہ ارضی و سماوی اور حاملانِ عرش میں ‘‘ قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ ‘‘کے نام سے مشہور ہیں ۔ یہی عرفیت  عامۃ الناس میں زبان زدِ عام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علی گڑھ کے قیام کے دوران آپ کی طبیعت میں درویشی کی طرف میلان پیداہوگیا۔ وہاں مولانا کابلی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس قبرستان کے حجرے میں زیادہ وقت گزارنے لگے۔ صبح تشریف لے جاتے اور رات گئے واپس آتے۔ اسی اثناء میں قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ اپنے نانا بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے والد صاحب کو جب یہ پتہ چلا تو وہ ناگپور تشریف لے گئے اور بابا تاج الدین رحمۃ اللہ علیہ صاحب سے عرض کیا کہ اس کی تعلیم نامکمل رہ جائے گی۔ اسے واپس علی گڑھ بھیج دیجئے۔ استادوں کے استاد، واقفِ اسرار و رموز، حامل علم لدنی بابا تاج الدین  رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ،

" اس کو اگر اس سے زیادہ پڑھایا گیا جتنا یہ اب تک پڑھ چکا ہے تو یہ میرے کام کا نہیں رہے گا۔"

 قلندر بابا رحمۃ اللہ علیہ کے والد صاحب نے ایک مشفق باپ کی طرح بیٹے کو سمجھایا اور جب دیکھا کہ بیٹے کا میلانِ طبع فقر کی طرف مائل ہے تو انہوں نے یہ کہہ کر کہ،

 '' بیٹے! تم خود سمجھ دار ہو، جس طرح سے چاہو، اپنا مستقبل تعمیر کرو۔"

 انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا۔ 

قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ اپنے نانا تاج الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے پاس نو سال تک مقیم رہے۔ نو سال کے عرصے میں بابا تاج الدین رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی روحانی تربیت فرمائی۔ تربیت کے زمانے میں بے شمار واقعات میں سے چند واقعات کا تذکرہ اور اس کی علمی توجیہہ ابدال حق قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ نے کتا ب '' تذکرہ تاج الدین بابا رحمۃ اللہ علیہ  ''  میں فرمائی ہے۔

----------------------------

حضرت ابو الفیض سہروردی نے تین ہفتہ میں قطب ارشاد کی تعلیمات دے کر خلافت عطا کر دی۔ اس کے بعد شیخ نجم الدین کبریٰ کی روح پرفتوح نے قلندر بابا کی روحانی تعلیم شروع کی اور پھر یہ سلسلہ یہاں تک پہنچا کہ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے براہِ راست علمِ لدنی عطا کی۔ فرمایا اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ہمت اور نسبت کے ساتھ بارگاہِ رب العزت میں پیشی ہوئی۔ اور اسرارورموز کا علم حاصل ہوا۔ 



Topics


Aaj Ki Baat

خواجہ شمس الدین عظیمی


دل گداز

خواتین وحضرات کے نام