Books

Qalandar Shaoor Foundation BKLT

Khwaja Shamsuddin Azeemi


قلندر شعور فاؤنڈیشن



بار گاہ رب العزت میں دست  بہ دعا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے خاندان کے افراد کو عزت مر تبہ اور صحت کے ساتھ آباد رکھے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے اور امتحان میں کامیابی کے نتیجہ میں ہی ہم دین ودنیا کی سرخروئی حاصل کرتے ہیں۔

عزت اور وقار اس میں ہے کہ ہم اپنے اور اپنی بہنوں اور بھائیوں کے کام آئیں۔ اللہ تعالی چونکہ خود اپنی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ اس لئے جو بندے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں اللہ تعالی ان سے خوش ہو کر ان کے او پر وسائل اور آسائش کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

چھبیس سال پہلے میں نے اللہ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ خدمت خلق کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ قبولیت عام حاصل کر کے رسالوں اور اخباروں تک پہنچ گیا اور سولہ سال سے ہر بڑے اخبار کے ذریعے خدمت خلق کا کام جاری و ساری ہے ۔خطوط کے انبار اور مسائل کی بہتات ہوئی تو مخلص اور کرم فرما دوستوں کی تجاویز کے تحت روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور اس طرح خطوط کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر کے ہزاروں تک جا پہنچی۔ اور کام اتنابڑھا کہ اس فری سروں کے لئے ہمیں اسٹاف رکھنا پڑا۔ اللہ کی مخلوق کی خدمت اور فلاح و بہبود کا کام الحمد للہ احسن طریقے پر ہو رہا ہے۔ سید نا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے کرم اور اللہ تعالی کے فضل سے پریشان حال لوگوں کے مسائل بغیر فیس کے گھر بیٹھے حل ہو رہے ہیں۔

قدرت جب مہربانی کرتی ہے اور اللہ تعالی بر اہ راست امداد فرماتے ہیں تو بندہ آگے اور آگے بڑھتا ہے اور اللہ تعالے کا فیضان عام ہو تار ہتا ہے۔

اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے مخلص اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کے جذبے سے سر شار دوستوں نے قلندر شعور فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ رجسٹر ڈ کر وایا ہے۔ ادارہ کے اغراض و مقاصد یہ ہیں:۔

۱۔موجودہ سائنسی دور میں اسلامی تعلیمات اور روحانی علوم کی تحصیل کے ذرائع کو وسیع کرنا۔

۲۔روحانی مجالس مثلاً محفل میلاد شریف، ذکر و فکر کی مجالس و غیر کا انعقاد کرنا بزرگان دین و اؤلیا کرام اور اہل بیت اور اصحاب صفہ کے حالات کے تذکرہ کے لئے جلسے کرنا۔

۳۔سید نا حضوع علیہ الصلوۃ والسلام کے اسلامی روحانی، اخلاق مشن کے ذریعہ امدادی اداروں مثلا ہسپتال، مدارس انڈسٹر یل ہوم وغیرہ قائم کرنا۔

۴۔یہ بات ایک مسلمہ حقیقت بن کر سامنے آگئی ہے کہ قلبی سکون اور ذہنی اطمینان صرف اس وقت مل سکتا ہے جب آدمی اپنی روح سے واقف ہو کر روح کی تحریکات کو سمجھتا ہو۔ اپنے اندر جگمگ کرتی روحانی دنیا کو جاننے کے لئے مراقبہ ہال کا اہتمام کرنا انفرادی اور اجتماعی مراقبے کرانا۔ جسم اور روح کو یک جان دو قالب بنا کر ماورائی دنیا میں سفر کرنا۔

۵۔جسمانی صحت اور روحانی ترقی کے لئے خانقاہی نظام قائم کر کے سالکان طریقت کی تربیت کے لئے رہائش کا انتظام کرنا۔

۶۔گھر بیٹھے اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے لیے خط و کتابت کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کر ناخواب کی تعبیر کے ذریعے لوگوں کو حادثات اور پر یشانیوں سے مستقبل میں محفوظ رہنے کے لئے مشورے دنیا اس بات کو یقینی بنانے کی عملی جد وجہد کرنا کہ لاعلاج اور پیچیدہ بیماریوں کا علاج اور مسائل کا حل جلد از جلد پیش کر دیا جاۓ۔

۷۔ ایسا ہوٹل تعمیر کرنا جس میں رہ کر چھوٹے بچے روحانی ، دنیاوی اور سائنسی تعلیم حاصل کرنے کے بعد روحانی تشخص کے معمار بن سکیں۔ خود بھی پرسکون زندگی گزر یں اور نوع انسانی کو بھی سکون آشنازند گی سے ہمکنار کر یں ۔ بچوں سے ملاقات کے لئے آنے والے والدین کے لئے قیام و  طعا م کا انتظام۔

اسکیم کے مطابق ان سب کاموں کی تکمیل کے لئے ہمیں سرماۓ کی ضرورت ہے۔ آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس کار خیر میں آپ جو بھی عطیہ دینا چاہیں وہ قلندر شعور فاؤنڈیشن کے نام منی آرڈر ، بنک ڈرافٹ ، پوسٹل آڈر یا چیک کے ذریعہ بھیج دیں۔ رقم موصول ہونے کے بعد ادارے کی طرف سے رسید جاری کر دی جاۓ گی۔ اللہ تعالی سے دعا بھی کر یں گے کہ صلہ و ستائش کی تمنا کے بغیر ہم سب کو مخلوق کی خدمت کی توفیق دے اور ہمارے اوپر اپنی رحمتوں کے خزانے کھول دے تا کہ اللہ تک ہماری رسائی ہو جاۓ اور آنے والی نسلوں کے لئے ہم مشعل راہ بن جائیں۔

دعا گو

خواجہ شمس الدین عظیمی

صدر۔ قلندر شعور فاؤنڈیشن

 

Topics