خواجہ شمس الدین عظیمی
وَلَقَدْ
جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ وَحَفِظْنَٰهَا
مِن كُلِّ شَيْطَٰنٍ رَّجِيمٍ ۢ
اور ہم نے بنائے ہیں آسمان میں بروج اور
زینت بخشی دیکھنے والوں کے لئے اور محفوظ کرلیا شیطان راندہ درگاہ سے۔
آسمانوں کو زینت بخشی اہل نظر کے لئے اور جولوگ اہل نظر نہیں ہیں ان
سے اس زینت کو چھپا دیا۔ قرآن پاک میں یہ
بات بھی ارشادہوئی ہے کہ ہم کوئی
نئی بات نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ جو بات پہلے کہی گئی
اس کا اعادہ کیا جارہا ہے۔ قرآن پاک کی ان آیات سے نیر نجات کی تصدیق ہو جاتی ہے ۔ جوتش اور نجوم بھی نیر نجات کا ایک حصہ ہیں۔ نیرنجات
بروج سے متعلق منفی علوم کا ایک ذخیرہ ہے۔