Books

Hazrat Yaqoob Aleh Salam (BKLET)

Khwaja Shamsuddin Azeemi


حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب اسرائیل ہے۔" اسرائیل" عبرانی زبان کا لفظ ہے جو ’’اسرا‘‘ یعنی ’’عبد‘‘ اور ’’ایل‘‘ یعنی ’’اللہ‘‘ کے الفاظ کا مرکب ہے۔عربی میں اسرائیل کا ترجمہ ’’عبداللہ‘‘ یعنی اللہ کا بندہ کیا جاتا ہے۔آپ کے دادا حضرت ابراہیمؑ کو جس وقت حضرت اسحٰقؑ کی ولادت اور منصب نبوت پر سرفرازی کی بشارت دی گئی تھی اسی وقت آپؑ کی پیدائش اور جلیل القدر پیغمبر ہونے کی بشارت بھی دی گئی۔

’’اور بخشا ہم نے اس کو اسحٰق اور یعقوب دیا انعام میں‘ اور سب کو نیک بخت کیا۔‘‘ (الانبیاء)

Topics