Books

Hazrat Saleh Aleh Salam (BKLET)

Khwaja Shamsuddin Azeemi


حضرت صالح علیہ السلام سام بن نوح   ؑ  کے بیٹے ارم کی اولاد میں سے تھے۔ امام مغوی نے آپ کا نسب نامہ اس طرح بیان کیا ہے، ’’صالح بن عبید بن آسف بن ماشح بن عبید بن حاور بن ثمود بن عاد بن عوص بن ارم بن سام بن نوحؑ ‘‘۔حضرت صالحؑ جس قوم کی طرف مبعوث کئے گئے وہ ’’قوم ثمود‘‘ کہلاتی تھی اور حجاز اور شام کے مابین عربوں کی مشہور تجارتی شاہراہ پر واقع ’’وادی القریٰ‘‘ میں آباد تھی۔ یہ شاہراہ یمن سے ساحل بحر احمر کے ساتھ ساتھ خلیج عقبہ کے کنارے سے نکل کر شام کو جاتی ہے۔