Topics

”۶“ نمبر عدد کی خصوصیات


یہ عدد زہرہ سے متعلق ہے۔ متوازن ، پرسکون پر وقار شخصیت کا اظہار کرتا ہے۔

چال چلن

    یہ لوگ قابلِ بھروسہ متوازی ذہن ہوتے ہیں۔خوش خلقی کی وجہ سے مقبول ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی پرسکون گزرتی ہے۔ کچھ نشیب و فراز بھی آتے ہیں یہ لوگ والدین کے بڑے وفادار ہوتے ہیں۔گھبراہٹ پریشانی کا جلد شکار ہو جاتے ہیں۔ جب تک تفصیل سے باخبر نہ کیا جائے پریشانی کا اثر ان پر غالب رہتا ہے۔

فطرت

    خوبصورتی اور قدرتی مناظر کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ ملنسار، فنون لطیفہ کے مشتاق ، سفر کے شیدائی ہوتے ہیں۔ راگ رنگ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ بے قاعدگی کو نا پسند کرتے ہیں۔ عموماً کھانسی کا شکار رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو گرم تاثیر والی اشیاء کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ یہ دولت جمع کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں اور دوسروں کے نقائص ڈھونڈنے کی  عادت بھی رکھتے ہیں۔

شخصیت

    غصہ ان کی طبیعت کا لازمی جزو ہوتا ہے۔گھر میں نفاست پسندی کے شائق ہوتے ہیں۔ موسیقی پسند کرتے ہیں۔ مہمان نواز ہوتے ہیں۔ رحم دل ، پرخلوص ، مدد گار اور ہر دل عزیز ہوتے ہیں۔

رومان

    جلد سے کسی کی محبت میں گرفتار نہیں ہوتے اور اگر محبت کر لیں تو پھر لافانی کے قائل ہوتے ہیں اور اسی سے شادی کا تصور رکھتے ہیں ۔ محبوب کی خاطر جان جوکھوں میں ڈال دیتے ہیں۔ محبوب کی ہر شے کو اپنے آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

زندگی کی مصروفیات

    تحریر و تقریر ، نقاشی، واقعات نگاری ان کی فطرت ہے۔ یہ لوگ ادب ، آرٹ کی خاطر زندگی بھر کی غلامی قبول کر لیتے ہیں۔ یہ لوگ ڈاکٹر ، ٹیچر ، سماجی کارکن ، کیمسٹ ، نرس ، لیڈر بننا پسند کرتے ہیں۔ ان کی مالی حالت عام طور پر پریشان کن ہوتی ہے۔

نکات

     ان لوگوں کے لئے  ۲۴،۱۵،۶ تاریخیں اچھی ہیں۔ جمعہ کا دن مبارک ہے۔ یہ عدد مؤنث دن جمعہ، اطراف شمال ، کونہ مغربی، مالک فلک سوئم ،نحس و نیک ، نحس اکبر، پتھر نیلم ، فیروزہ، ذائقہ درمیانہ ، دھات میں حالت جلالی، عنصر اعداد بادی، آسمان چہارم، رنگ نیلا گلابی ، سیارہ زہرہ سے تعلق رکھتا ہے۔

خوبیاں

    اُمید پرستی، سحر آفرینی ، خود اعتمادی، موافقت شائستگی، خوبصورتی، مہمان نوازی، ہمدردی کے لئے وقف ہو جانا۔

 برائیاں

    غرور ، تکبر، فضول خرچی، حسد،قوتِ ارادی کا نہ ہونا ، نمائش کرنا۔

”۶“ عدد کا زائچہ

    (برج میزان ستارہ زہرہ)

    جس شخص کے نام یا تاریخ پیدائش کا مفرد عدد ”۶“ ہو۔

خانہ نمبر (۱)     میزان :-روزی فراخ ہوگی۔ بزرگوں کی عزت کرنی چاہیئے۔

    خانہ نمبر (۲) عقرب:-ذریعہ معاش میں نقصان ہوگا۔ یعنی برا زمانہ ہے۔

    خانہ نمبر (۳) قوس:-حملہ ہوگا۔ لیکن دشمن ناکام رہے گا۔ سفر فائدہ مند ہوگا۔

    خانہ نمبر (۴) جدی:-والدہ کی طرف سے سکھ ملے گا لیکن دولت ہاتھ نہ آئے گی۔

    خانہ نمبر (۵) دلو:-اولاد صالح ہوگی۔ محبت میں جدائی ہوگی۔

    خانہ نمبر (۶) حوت:-امراض آئیں گے۔ کچھ تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔

    خانہ نمبر (۷) حمل:-غیر ممالک کا سفر در پیش آئے گا۔شادی جلد ہوگی۔

    خانہ نمبر (۸) ثور:-۴۳،۲۸،۱۹،۱۲،۷ سال کی عمر میں حادثہ کا خطرہ ہے۔

    خانہ نمبر (۹) جوزا:-ہر کام میں کامیابی ہوگی۔

    خانہ نمبر (۱۰)سرطان:-روزگار میں ترقی ہوگی۔عزت ملے گی۔

    خانہ نمبر (۱۱)اسد:-لوگوں سے فائدہ ہوگا۔خوشی ملے گی۔

    خانہ نمبر (۱۲)سنبلہ:-دشمن پر غالب رہے گا۔ لیکن پھر بھی محتاط رہے۔

”۶“ عدد کے چھکے

    احادیث کی مشہور کتب کی تعداد                                          ۶

    قرآن مجید میں زبر کی تعداد (مفرد)                                     ۶

    قرآن مجید میں سورتوں کی تعداد (مفرد)                               ۶

    قرآن مجید میں ملائکہ کے نام                                             ۶

    قرآن مجید میں س کی تعداد مفرد                                         ۶

    قرآن مجید میں ج کی  تعداد مفرد                                          ۶

    قرآن مجید میں زکی تعداد مفرد                                           ۶

    قرآن مجید میں نقطے مفرد                                                  ۶

    قرآن مجید میں کل آیات مفرد                                          ۶

    کرکٹ کی بالیں                                                            ۶

    کرکٹ کی ایک ہی عظیم شارٹ کے رنز                                 ۶

    اوابین کے نوافل                                                          ۶


 


Ilmul Aadad

Yunus Arayeen


قرآن پاک  فرماتا ہے :- پاک اور اعلیٰ ہے وہ ذات جس نے معین مقداروں کے تحت تخلیق کی تعویذ کے اوپر لکھے ہوئے نقوش اور ہندسے بھی اس قانون کے پابند ہیں۔ ” علم لدنی “ میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ یہاں ہر چیز مثلت(TRIANGLE) اور دائرہ (CIRCLE) کے تانے بانے میں بنی ہوئی ہے۔ فرق یہ ہے کہ کسی نوع کے اوپر دائرہ غالب ہے۔ مثلث کا غلبہ ٹائم اسپیس (TIME SPACE ) کی تخلیق کرتا ہے اور جس نوع پر دائرہ غالب ہوتا ہے وہ مخلوق لطیف اور ماورائی کہلاتی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی ۔ جیسے جنات اور فرشتے۔    انسان چونکہ اشرف المخلوقات اور اللہ تعالیٰ کی تیسری صناعی ہے اس لئے وہ چاہے تو خود کو مثلث کے دباؤ سے آزاد کر کے دائرہ میں قدم رکھ سکتا ہے جیسے ہی دائرہ کے اندر قدم رکھ دیتا ہے اس کے اوپر جنات کی دنیا اور فرشتوں کا انکشاف ہو جاتا ہے۔یہی دائرہ اور مثلث تعویذ میں ہندسے بن کر عمل کرتے ہیں۔ جو نقطہ سے شروع ہو کر ۹ کے ہندسے پر ختم ہو جاتے ہیں۔ اب ہم مثلث دائرہ اور نقطہ کی تشریح کرتے ہیں۔