Khwaja Shamsuddin Azeemi
حضرت لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ آپ کے والد
کا نام حاران تھا۔ حضرت لوط علیہ السلام ابھی کم عمر تھے کہ ان کے والد کا انتقال
ہو گیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آپ کی پرورش کی۔ آپ کے بچپن اور جوانی کا
کافی عرصہ انہی کی زیر نگرانی بسرا ہوا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر سب سے پہلے
ایمان لانے والوں میں حضرت لوط علیہ السلام کا نام سر فہرست ہے۔